کاروبار - 09 مارچ 2026
عمان نے امریکا اور اسرائیل کے حملے غیراخلاقی اور غیرقانونی قرار دے دیے
دنیا - 09 مارچ 2026
ریاض: عمانی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کو غیراخلاقی اور غیرقانونی قرار دیا ہے۔
عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران کی ہمسایوں کے خلاف جوابی کارروائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے جنگ بندی کرکے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی اپیل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب منصفانہ حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں۔
وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ خطہ ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، اور فوجی کارروائیاں جاری رہیں تو اس کے سنگین نتائج خطے کی سلامتی، استحکام، سمندری راستوں، سپلائی چین اور عالمی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔
ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے حملوں میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ ہیں۔
وزارت کے مطابق ایران کی جانب سے 1,400 سے زائد ڈرون حملے کیے گئے، جن سے شہریوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
متحدہ عرب امارات نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی تنازع یا کشیدگی میں شامل نہیں ہونا چاہتے، لیکن بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
دیکھیں

