روسی و اماراتی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکرات تیز کرنے کا فیصلہ

news-banner

دنیا - 09 مارچ 2026

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

 

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور خلیجی ممالک اور ایران میں شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کو روکنے پر اتفاق کیا۔

 

گفتگو کے دوران وزرائے خارجہ نے بحران کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے اور اقوام متحدہ و دیگر بین الاقوامی فورمز پر کوششیں تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا، تاکہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔