اینڈریو فروجیا نے 55 میٹر لمبی چاکلیٹ ٹرین بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 09 مارچ 2026

روم: مالٹا کے مشہور چاکلیٹیئر اینڈریو فروجیا نے طلبا کے ساتھ مل کر 55.27 میٹر لمبی چاکلیٹ ٹرین تیار کی، جسے دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ مجسمہ قرار دیا گیا۔

 

مالٹا کے انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم سٹڈیز کے طلبا نے بھی اس منصوبے میں حصہ لیا۔ 

 

چاکلیٹ ٹرین میں ایک پرانا بھاپ سے چلنے والا انجن اور 22 بوگیاں شامل ہیں، ہر بوگی کا وزن تقریباً 160 کلوگرام (352 پاؤنڈ) ہے۔

 

یہ شاندار چاکلیٹ ٹرین اس سال کے ونٹر اولمپکس سے پہلے اٹلی کے شہر میلان میں پیش کی گئی۔ 

 

اینڈریو فروجیا اور ان کی ٹیم کئی ماہ سے منصوبے پر کام کر رہی تھی، منصوبہ بندی میں تقریباً ایک سال لگا اور عملی کام گزشتہ اکتوبر میں شروع ہوا، ہر حصے کے لیے مٹی کے ماڈل تیار کیے گئے۔

 

اطلاعات کے مطابق اٹلی کے برگامو میں تقریباً 5 ہزار چاکلیٹ کے ٹکڑے تراشے اور پلاسٹک میں لپیٹ کر میلان منتقل کیے گئے، جہاں ٹیم نے کئی دنوں کی محنت کے بعد انہیں جوڑ کر عظیم الشان مجسمہ مکمل کیا۔

 

تقریباً 5 ہزار چاکلیٹ کے ٹکڑے استعمال ہوئے اور صرف بوگیوں کے لیے 180 پہیے بنائے گئے۔ فروجیا نے کہا کہ اس ریکارڈ کے ذریعے وہ اپنے ادارے، ملک اور خاندان کے لیے ایک یادگار چھوڑنا چاہتے تھے۔