دنیا - 09 مارچ 2026
2040 تک موٹاپے سے 22 کروڑ بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ
تازہ ترین - 09 مارچ 2026
ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کی تازہ رپورٹ نے دنیا بھر میں بچوں میں بڑھتے موٹاپے کے بحران پر انتباہ جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2040 تک 5 سے 19 سال کے تقریباً 22 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
تقریباً 12 کروڑ سکول جانے والے بچے دل کی بیماریوں اور ذیابیطس جیسے دائمی امراض کی ابتدائی علامات دکھا سکتے ہیں۔ 2025 میں دنیا بھر میں تقریباً 18 کروڑ بچے پہلے ہی موٹاپے کا شکار تھے۔
چین سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 6.2 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہیں، اس کے بعد بھارت میں 4.1 کروڑ اور امریکا میں 2.7 کروڑ بچے ہیں۔
یورپ میں سب سے زیادہ بحران برطانیہ میں ہے، جہاں 38 لاکھ بچوں کا BMI خطرناک حد تک بلند ہے۔
ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کی سربراہ جوہانا رالسٹن نے کہا کہ ’ایک پوری نسل کو موٹاپے اور مہلک بیماریوں کے حوالے کرنا درست نہیں۔‘
عالمی ادارہ صحت کے ماہر ڈاکٹر کریملن وکرما سنگھے نے کہا کہ زیادہ تر حکومتیں بچوں کو نشانہ بنانے سے فوڈ انڈسٹری کو نہیں روک رہیں اور اس مسئلے کے حل کے لیے سیاسی عزم اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں موٹاپے کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں شدید صحت کے بحران کا سامنا کریں گی۔
دیکھیں

