پاکستان - 09 مارچ 2026
رمضان ٹرانسمیشن پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کا منفرد ردعمل
انٹرٹینمنٹ - 09 مارچ 2026
پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ان کے کئی ویڈیو کلپس وائرل ہوئے، جن پر صارفین نے تنقید کی۔
جویریہ سعود نے کہا کہ وہ عام طور پر کمنٹس نہیں پڑھتیں، لیکن بعض اوقات لوگ انہیں منفی تبصروں کے اسکرین شاٹس بھیج دیتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ ان تبصروں کو پڑھ کر خوش ہوتی ہیں کیونکہ نفرت انگیز تبصرے یا ٹرولنگ ان کے لیے مسئلہ نہیں۔
جویریہ سعود نے مزید کہا کہ جتنا زیادہ لوگ انہیں برا بھلا کہتے ہیں، اتنے ہی ان کے گناہ کم ہوتے ہیں۔
ان کی نیکیاں انہیں تحفے میں ملیں گی اور گناہ ان لوگوں کو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں اچھائی تلاش کرنی چاہیے، اور اس لیے وہ منفی تبصروں کو مثبت انداز میں دیکھتی ہیں۔
دیکھیں

