وفاقی حکومت کل سے ملک میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی شروع کرے گی

news-banner

تازہ ترین - 09 مارچ 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے فائیو جی نیلامی کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دی۔

 

وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کے مطابق، پاکستان میں اب تک 1987 سے 274 میگا ہرٹز پر نیٹ ورک چل رہا ہے، جبکہ کل 600 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلام ہوگا۔ 

 

نیلامی مکمل طور پر سافٹ ویئر کے ذریعے لائیو ہوگی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ لینے کے لیے اپنے کنسلٹنٹ مقرر کر رکھے ہیں اور تمام سافٹ ویئر ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں۔

 

مزید کہا گیا کہ فائیو جی آنے سے موبائل پیکجز مہنگے نہیں ہوں گے، پی ٹی اے قیمتوں کی نگرانی کرے گا اور حکومت کا مقصد صرف ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ ملک میں کنیکٹوٹی کو بہتر بنانا ہے۔