اسٹیٹ بینک نے شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

news-banner

کاروبار - 09 مارچ 2026

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اجلاس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کے تعین کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور عالمی توانائی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

اجلاس میں افراطِ زر پر پڑنے والے دباؤ اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں بھی اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔