ایران طویل جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے: سربراہ ایرانی سٹریٹجک کونسل

news-banner

دنیا - 10 مارچ 2026

تہران: ایرانی سٹریٹجک کونسل برائے خارجہ امور کے سربراہ کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

 

سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کمال خرازی نے امریکا پر تنقید کی اور کہا کہ وہ سفارت کاری کی زبان نہیں سمجھتا اور اپنے اعمال کے ذریعے یہ بارہا ثابت کر چکا ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہے اور مذاکرات کے دوران ایران پر حملے کیے گئے۔

 

کمال خرازی نے کہا کہ موجودہ حالات میں سفارتی گنجائش محدود ہے اور جنگ خطے اور دیگر ممالک پر معاشی دباؤ بڑھا رہی ہے۔

 

انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکا پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں اور خبردار کیا کہ اگر جنگ جاری رہی تو عالمی سطح پر معاشی دباؤ مزید بڑھے گا۔