دنیا - 10 مارچ 2026
خضدار: ورلڈ بینک پراجیکٹ کے 11 مغوی افسر اور مزدور بازیاب
پاکستان - 10 مارچ 2026
کوئٹہ: پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خضدار کے علاقے کرخ سے ورلڈ بینک کے ایک پراجیکٹ کے 11 افسر اور مزدور بازیاب ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ تمام افراد 22 اکتوبر کو کرخ علاقے سے اغوا کیے گئے تھے، جو علاقے میں ورلڈ بینک کے تعاون سے واٹر چینلز کے پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔
مغویوں میں نجی کمپنی کے پراجیکٹ مینیجر بھی شامل تھے، جبکہ اغوا شدہ چھ مزدوروں کا تعلق سندھ سے تھا۔
پولیس نے بتایا کہ تمام مغوی گزشتہ شب بازیاب ہوئے اور خضدار پولیس نے ان کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔
دیکھیں

