سابق بھارتی کرکٹر نے ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی مندر لے جانے پر تنقید کی

news-banner

کھیل - 11 مارچ 2026

سابق کرکٹر اور لوک سبھا کے رکن کرتی آزاد نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء کی ٹرافی کو مندر لے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ 

 

ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بھارتی ٹیم کو شرم آنی چاہیے۔

 

آزاد نے یاد دلایا کہ جب بھارت نے 1983ء میں ورلڈکپ جیتی تھی تو ٹیم میں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی کھلاڑی شامل تھے، اور ٹرافی پورے ملک کی نمائندگی کرتی تھی۔ 

 

اُنہوں نے کہا کہ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے، کسی ایک مذہب کی نہیں۔

 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ محمد سراج نے ٹرافی مسجد میں نہیں لے گئی اور سنجو سیمسن، جو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، نے اسے چرچ میں نہیں لے گئے۔

 

 آزاد نے سوال اٹھایا کہ ٹرافی کو مندر کیوں لے جایا گیا، کیونکہ یہ فتح ملک کی نمائندگی کرتی ہے، نہ کہ کسی خاندان کی۔

 

بھارتی ٹیم اس فیصلے پر ملک کے اندر شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔