پہلا ون ڈے: بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

news-banner

کھیل - 11 مارچ 2026

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، میزبان ٹیم نے 115 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔

 

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 

 

پاکستان کی ٹیم پہلے اننگز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 

 

فہیم اشرف 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔ 

 

اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے بالترتیب 27 اور 18 رنز بنائے۔ 

 

ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی شامل حسین، عبدالصمد اور محمد وسیم بھی کم رنز بنا سکے۔

 

بنگلادیش کی طرف سے تنزید حسن 67 رنز ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نجم الحسین شنتو نے 27 رنز بنائے۔

 

 ناہید رانا نے 5 وکٹیں لے کر نمایاں بولنگ کی، اور مہدی حسن میراز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس وکٹ پر 270 سے 280 رنز کا ہدف مناسب ہوتا۔ 

 

واضح رہے کہ 114 رنز پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف کم ترین اسکور ہے۔

 

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین شامل تھے۔