تازہ ترین - 11 مارچ 2026
محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات، کپتان عماد بٹ کی قیادت میں
کھیل - 11 مارچ 2026
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔
محسن نقوی نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور بےروزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا۔
ملاقات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی، جس میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید بھی موجود تھے۔
چئیرمین نے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور زخمی کھلاڑیوں کے علاج کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے ہاکی کے لیے پی سی بی کی مستقل حمایت اور ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات کے بعد ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور کپتان عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حمایت نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں بہت مدد کی۔
دیکھیں

