حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم: خود کو اسرائیل کے خلاف ’طویل جنگ‘ کیلئے تیار کر لیا

news-banner

دنیا - 14 مارچ 2026

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے خود کو اسرائیل کے خلاف ایک طویل جنگ کے لیے تیار کر لیا ہے۔

 

ٹی وی پر خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ کے میدان میں حیرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

خیال رہے کہ حزب اللہ نے 2 مارچ سے اسرائیل کے ساتھ حملوں کا تبادلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد اسرائیل پر فضائی حملے کیے تھے۔