تازہ ترین - 15 مارچ 2026
بھارت افغان سرزمین کے ذریعے دہشت گردی بند کرے: دفتر خارجہ
پاکستان - 15 مارچ 2026
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی جائز اہداف کے تحت کی جا رہی ہے اور بھارت کو افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف دہشت گردی سے باز آنا چاہیے۔
دفتر خارجہ کے مطابق افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ عناصر پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا حالیہ بیان مضحکہ خیز اور منافقانہ ہے جبکہ دہشت گرد گروہوں کی بھارت کی جانب سے سرپرستی اور معاونت کسی سے پوشیدہ نہیں۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اپنے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے بھارت کو اس نوعیت کے بیانات دینے کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت افغانستان سمیت پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور ملک کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
دیکھیں

