تازہ ترین - 15 مارچ 2026
عراق میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی شناخت جاری
دنیا - 15 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے عراق میں ری فیولنگ طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کی شناخت جاری کر دی ہے۔
پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 33 سالہ میجر جان کلنر، 31 سالہ کیپٹن آریانہ، 34 سالہ سارجنٹ ایشلے، 38 سالہ کیپٹن کوول، 30 سالہ کیپٹن کرٹس اور 28 سالہ سارجنٹ ٹیلر سمنز شامل ہیں۔
امریکی دفاعی ادارے نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی فوجیوں کی مجموعی ہلاکتیں کم از کم 13 ہو گئی ہیں، جن میں سے سات فوجی لڑائی کے دوران مارے گئے۔
مزید بتایا گیا کہ تقریباً 140 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ جمعرات کو پیش آیا اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
دیکھیں

