تازہ ترین - 15 مارچ 2026
سوئٹزرلینڈ کا امریکی فوجی پروازوں کو فضائی حدود کی اجازت دینے سے انکار
دنیا - 15 مارچ 2026
جنیوا: سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی دو فوجی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سوئس حکام نے کہا کہ غیرجانبداری کے قانون کے تحت جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔
تاہم، امریکا کی تین دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے مطابق انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، بشمول زخمیوں کی منتقلی اور غیر جنگی پروازیں۔
دیکھیں

