ٹرمپ نے ایران کے خارگ جزیرے پر مزید بم برسانے کا عندیہ دے دیا

news-banner

دنیا - 15 مارچ 2026

تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے زیادہ تر خارگ جزیرے کو تباہ کر دیا ہے، لیکن ممکن ہے کہ مزید چند بم بھی مارے جائیں۔

 

امریکی ٹی وی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے بڑھتی ہوئی گیس کی قیمتوں کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کو یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ آیا ایران نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھا دی ہیں یا نہیں، لیکن امریکی فورسز اس راستے کو صاف کریں گی اور توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے، جو کسی حد تک رکاوٹ یا تیل کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں، اور ایران نے خطے کے ممالک پر حملہ کر کے انہیں حیران کر دیا ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن امریکا ابھی تیار نہیں کیونکہ شرائط مناسب نہیں ہیں۔