تازہ ترین - 15 مارچ 2026
دی ہنڈرڈ لیگ: ابرار احمد کے معاہدے پر بھارتی اداکارہ کا شدید ردعمل
انٹرٹینمنٹ - 15 مارچ 2026
بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کے کرکٹ لیگ ’دی ہنڈرڈ‘ میں منتخب کیے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق، اننیا پانڈے نے سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور مبینہ طور پر اپنا سم کارڈ بھی توڑ دیا۔
تاہم اس معاملے پر ابھی تک ان کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ پاکستانی اسپنر ابرار احمد کی انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ میں بھارتی نژاد مالک کی ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شمولیت نے بھارت میں شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے۔
بھارتی شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ 21 جولائی سے 16 اگست کے درمیان کھیلی جائے گی۔
اس لیگ میں حصہ لینے کے لیے ابرار احمد کو قومی کرکٹ بورڈ سے اجازت نامہ (این او سی) درکار ہوگا۔
قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے انہیں این او سی نہ ملنے کا امکان بھی ہے۔
خیال رہے کہ ابرار احمد نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔
دیکھیں

