تازہ ترین - 15 مارچ 2026
فہد مصطفیٰ کے انٹرویو میں لباس کے انتخاب پر سوشل میڈیا پر تنقید
انٹرٹینمنٹ - 15 مارچ 2026
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ حالیہ انٹرویو میں اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
اداکار نے اپنی نئی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک یوٹیوب چینل کے لیے انٹرویو دیا، اس موقع پر وہ اسپورٹس لباس میں نظر آئے اور اسی لباس میں انٹرویو ریکارڈ کروایا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کو ناپسند کیا اور تنقید کا نشانہ بنایا۔
متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے لیے زیادہ مناسب اور باوقار لباس منتخب کرنا چاہیے تھا۔
کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لباس پہننے سے پہلے کم از کم ورزش کر کے اپنی ٹانگوں کو بہتر بنایا جا سکتا تھا۔
دیگر نے کہا کہ اداکار خود کو بہت زیادہ اہم سمجھتے ہیں اور یہ لباس اچھا نہیں لگ رہا۔
دوسری جانب کچھ مداحوں نے اسے ذاتی پسند قرار دیا اور اس معاملے کو غیر ضروری بحث قرار دیا۔
فہد مصطفیٰ نے بھی کہا کہ وہ مغرور نہیں ہیں اور ہر شخص کی اپنی پسند ہے۔
دیکھیں

