اسٹاک مارکیٹ: سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 30 لاکھ روپے کر دی گئی

news-banner

کاروبار - 15 مارچ 2026

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

 

اعلامیے کے مطابق، اب سرمایہ کار ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔

 

 سہولت اکاؤنٹ شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن کھولا جا سکتا ہے۔

 

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں انفرادی سرمایہ کاروں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار ہے جبکہ انویسٹر اکاؤنٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہے۔

 

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ نوجوان سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں اور غیر مجاز غیر ملکی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بجائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں۔