تازہ ترین - 15 مارچ 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
کاروبار - 15 مارچ 2026
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 700 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے ہو گئی۔
اسی طرح، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 459 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب، عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے اور یہ 87 ڈالرز کم ہو کر 5018 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
دیکھیں

