بھنورے ایک ہفتے تک پانی میں زندہ رہ سکتے ہیں: تحقیق

news-banner

تازہ ترین - 15 مارچ 2026

ایک نئی تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ ملکہ بھنورے پانی کے اندر ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتی ہیں۔

 

یہ حیران کن دریافت ماہر ماحولیات سبرینا رونڈو کو حادثاتی طور پر اس وقت ہوئی جب انہوں نے ایک ریفریجریٹر میں جمے برتن میں چار ملکہ بھنورے دیکھی۔ 

 

انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ یہ چاروں بھنورے زندہ تھے۔

 

یہ ملکہ بھنورے ‘ڈایاپاز’ کی حالت میں تھیں، جو موسمِ سرما میں ہائبرنیشن جیسی کیفیت ہوتی ہے۔ 

 

عام طور پر شدید بارش یا زمین کے پانی سے بھر جانے پر بھنوروں کے ڈوبنے کا تصور کیا جاتا ہے، لیکن سائنس دانوں کے مطابق یہ مکھیاں سیلابی پانی میں ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتی ہیں۔

 

یونیورسٹی آف اوٹاوا کے پروفیسر چارلس اینٹنی ڈاروے کے مطابق یہ تحقیق ان کی شریک مصنفہ سبرینا رونڈو کے ساتھ ایک علمی بحث کے دوران شروع ہوئی۔ 

 

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ملکہ بھنورے پانی میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزار سکتی ہیں۔