تازہ ترین - 16 مارچ 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجنے کا مطالبہ
دنیا - 16 مارچ 2026
تہران میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ایرانی بحریہ ختم ہو چکی ہے تو واشنگٹن کو ہمت دکھاتے ہوئے خلیج فارس میں اپنی بحریہ بھیجنی چاہیے۔
اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایران اب تک وہ میزائل استعمال کر رہا ہے جو کئی سال پہلے تیار کیے گئے تھے جبکہ 2025 میں تیار ہونے والے میزائل ابھی تک استعمال میں نہیں لائے گئے۔
ان کے مطابق جون 2025 کے بعد تیار ہونے والے میزائل تو ابھی تک منظر عام پر بھی نہیں لائے گئے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں امریکا کی مدد نہ کی تو اس اتحاد کا مستقبل متاثر ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم سمندری راستہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور چین پر بھی زور دیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی کوششوں میں شامل ہوں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چین نے اس معاملے میں تعاون نہ کیا تو چینی صدر کے ساتھ طے شدہ ملاقات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے کھلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کئی یورپی ممالک ایران سے رابطے میں ہیں۔
دیکھیں

