تازہ ترین - 16 مارچ 2026
افغان طالبان کے ترجمان کے بیان کو وزارت اطلاعات نے بے بنیاد قرار دے دیا
دنیا - 16 مارچ 2026
اسلام آباد میں وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے نائب ترجمان کا حالیہ بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔
وزارت کے مطابق طالبان نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 بے گناہ شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔
وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں اور شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوئی نیت نہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ پاکستان افغان طالبان حکومت کی اے آئی سے تیار شدہ تصاویر اور ویڈیوز پر انحصار نہیں کرتا، جبکہ طالبان کے سرکاری چینلز کے جھوٹ اندرونی اور عالمی سطح پر بے نقاب ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ باجوڑ میں سرحد پار سے افغان طالبان کے حملے میں 4 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔
دیکھیں

