لاہور میں علی الصبح بارش کے بعد موسم خوشگوار رہا

news-banner

تازہ ترین - 16 مارچ 2026

لاہور میں مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

 

 بارش کے بعد آسمان جزوی طور پر ابر آلود ہے اور سورج اور بادلوں کا کھیل جاری ہے۔ 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے اور موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی 84 فیصد ہے اور ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے چند روز تک آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور آئندہ ہفتے بھی بارش کے امکانات کی وجہ سے موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔