لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 19 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والا ڈاکو مقابلے میں ہلاک

news-banner

پاکستان - 16 مارچ 2026

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز 19 کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والا ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

 

 گجومتہ کے قریب ہونے والے اس مقابلے میں پولیس نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔ 

 

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ڈاکو کی گاڑی ٹریس کی گئی، جس کے بعد پولیس کی روک تھام پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔

 

 پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ تین فرار ہو گئے۔ پولیس نے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔ 

 

حکام کے مطابق دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔