تازہ ترین - 16 مارچ 2026
ایپسٹین ٹیم کے باقیات نائن الیون جیسا واقعہ ایران پر الزام کے لیے تیار کر رہی ہیں: علی لاریجانی
دنیا - 16 مارچ 2026
تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایپسٹین ٹیم کی باقیات ایک نائن الیون جیسے واقعے کی سازش کر رہی ہیں تاکہ اس کا الزام ایران پر ڈالا جا سکے۔
علی لاریجانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران بنیادی طور پر ایسے دہشت گرد منصوبوں کی مخالفت کرتا ہے اور ایران کی جنگ امریکی عوام کے خلاف نہیں ہے۔
علاوہ ازیں، ایران نے علاقائی ممالک کو امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کیا اور الزام لگایا کہ امریکا فالس فلیگ کے لیے شاہد ڈرون کی نقل استعمال کر رہا ہے۔
دیکھیں

