دنیا - 16 مارچ 2026
محکمہ موسمیات: ایران سے آنے والے موسمی سسٹم کے ذریعے آلودہ ذرات پاکستان پہنچ سکتے ہیں
تازہ ترین - 16 مارچ 2026
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا بارش برسانے والا موسمی سسٹم کل ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
اس سسٹم کے زیر اثر شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کی توقع ہے اور یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے دوران طوفانی ہواؤں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہلے بتایا تھا کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر بمباری کے بعد آسمان سے سیاہ پانی کی بارش کے اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔
مغرب سے آنے والی ہواؤں میں موجود آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں اور ملک کے مغربی علاقوں میں فضائی معیار متاثر ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
اگرچہ محکمہ موسمیات نے پاکستان میں کالی بارش کے امکان کو مسترد کیا ہے، تاہم ایران کے راستے آنے والے سسٹم میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات موجود ہونے کے پیش نظر ریجنل دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ بارش کے نمونے جمع کر کے ان کا تجزیہ کریں۔
دیکھیں

