تازہ ترین - 16 مارچ 2026
ہنی سنگھ کے لائیو کنسرٹ میں شائقین کے درمیان جھگڑا، ویڈیوز وائرل
انٹرٹینمنٹ - 16 مارچ 2026
دہلی میں مشہور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کے لائیو کنسرٹ کے دوران شائقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں شائقین کو ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو انڈرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم، نئی دہلی میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق جھگڑا شرکاء اور ایونٹ کی اسپانسر ٹیم کے ممبران کے درمیان تلخ کلامی سے شروع ہوا اور پھر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔
کنسرٹ میں افراتفری کے باوجود ہنی سنگھ نے اسٹیج پر اپنی پرفارمنس جاری رکھی، اور جب صورتحال قابو سے باہر ہوئی تو سیکورٹی اہلکار اور دہلی پولیس نے لڑائی روکنے کے لیے مداخلت کی۔
دیکھیں

