میٹا ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کی تیاری میں

news-banner

تازہ ترین - 16 مارچ 2026

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی اپنے 20 فیصد تک عملے کو ملازمتوں سے فارغ کر سکتی ہے، جس کی تعداد تقریباً 16 ہزار بنتی ہے۔

 

اگر یہ فیصلہ نافذ کیا جاتا ہے تو یہ سن 2022 کے بعد سب سے بڑا مرحلہ ہوگا۔ 

 

سن 2022 میں کمپنی نے 11 ہزار ملازمین کو برطرف کیا تھا جبکہ 2023 میں مزید 10 ہزار افراد کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق برطرفیوں کا عمل آئندہ ایک ماہ کے اندر شروع ہونے کا امکان ہے۔