یورپی یونین کا خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ

news-banner

دنیا - 17 مارچ 2026

یورپی یونین نے خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ براہ راست جنگ میں شامل ہونے سے گریز کر رہا ہے۔

 

برسلز میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ یورپی یونین آبنائے ہرمز میں کسی بھی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتکاری کو ہی بہترین راستہ قرار دیا گیا ہے۔

 

یورپی ممالک نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران سے متعلق جنگی حکمت عملی پر وضاحت بھی طلب کی ہے۔

 

یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ رکن ممالک اس وقت آبنائے ہرمز تک بحری مشن بڑھانے کے حق میں نہیں اور زیادہ تر ممالک جنگ میں شامل ہونے سے بچنا چاہتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ خوراک، کھاد اور توانائی کی ترسیل کے لیے سمندری راستوں کا محفوظ رہنا انتہائی ضروری ہے اور یورپی ممالک اس بحران کا حل سفارتی ذرائع سے نکالنے کے حامی ہیں، جبکہ یوکرین کی سکیورٹی اب بھی یورپ کی اولین ترجیح ہے۔

 

دوسری جانب اولاف شولز نے کہا کہ نیٹو کو اس تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہیے، جبکہ ایمانوئیل میکرون اور کیئر اسٹارمر بھی پہلے ہی جہاز بھیجنے سے انکار کر چکے ہیں۔