پاکستان - 17 مارچ 2026
پاک افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت کابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے کیے۔
پاکستان - 17 مارچ 2026
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 مارچ کی شب ہونے والی کارروائیوں میں افغان طالبان کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جہاں اسلحہ کے ذخائر اور تکنیکی ڈھانچہ موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد ہونے والے دھماکوں سے ثابت ہوا کہ نشانہ بننے والے مقامات پر بارود کا بڑا ذخیرہ موجود تھا، جبکہ ذبیح اللہ مجاہد کے بحالی مرکز سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا گیا۔
ننگرہار میں مزید چار مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے فوجی تنصیبات اور لاجسٹک ڈھانچے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔
دیکھیں

