پاکستان - 17 مارچ 2026
مسلم ممالک: امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ؟ علی لاریجانی
دنیا - 17 مارچ 2026
علی لاریجانی، ایران نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل، نے مسلم ممالک کے نام کھلا خط لکھا اور سوال کیا کہ آپ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ؟
چھ نکاتی خط میں انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ایران کو امریکی اور صیہونی حملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کا مقصد ملک کو توڑنا تھا، جس میں سپریم کمانڈر، کئی عام شہری اور فوجی کمانڈر شہید ہوئے۔
چند نادر مواقع کے علاوہ کوئی اسلامی ملک ایرانی عوام کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا، مگر ایرانی عوام نے مضبوط ارادے کے ساتھ دشمن پر قابو پایا۔
علی لاریجانی نے کہا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم ہے، لیکن بعض اسلامی حکومتوں کا رویہ اس بات کے خلاف ہے جو نبیؐ نے فرمایا کہ ’’جو شخص مسلمان سے مدد کی پکار سنتا ہے اور جواب نہ دے، وہ مسلمان نہیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض ممالک نے ایران کو دشمن قرار دیا کیونکہ اس نے ان کے ہاں موجود امریکی اڈوں اور امریکا و اسرائیل کے مفادات کو نشانہ بنایا، اور سوال کیا کہ کیا ایران کو خاموش بیٹھنا چاہیے؟
انہوں نے اسلامی دنیا سے کہا کہ اپنے مستقبل پر غور کریں، امریکا وفادار نہیں اور اسرائیل دشمن ہے، ایران خیرخواہ ہے اور امت مسلمہ کا مضبوط اتحاد سلامتی، ترقی اور آزادی یقینی بنا سکتا ہے۔
دیکھیں

