پاکستان - 17 مارچ 2026
مریم نواز ایک شفیق ماں، وعدے نہیں عملی اقدامات کرتی ہیں: عظمیٰ بخاری
پاکستان - 17 مارچ 2026
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے لوگوں کی خدمت ایک شفیق ماں کی طرح کر رہی ہیں۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت اب خود چل کر لوگوں کے گھر تک پہنچ رہی ہے اور رمضان میں اربوں روپے کی امداد لاکھوں شہریوں تک پہنچائی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز وعدے نہیں کرتی بلکہ عملی اقدامات کرتی ہیں اور ان کے نتائج بھی نظر آتے ہیں۔
پنجاب میں جھوٹے وعدے اور سیاسی شعبدہ بازی کرنے والوں کا وقت ختم ہو گیا ہے، پہلے حکومتیں منصوبے مکمل کرنے میں سال لگاتی تھیں، اب ہر مہینے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دو سال میں مریم نواز نے 100 سے زائد منصوبے شروع کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کوئی صوبائی حکومت کارکردگی میں پنجاب کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتی اور مریم نواز کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔
دیکھیں

