متحدہ عرب امارات میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق

news-banner

دنیا - 17 مارچ 2026

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں میزائل کے ملبے گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔

 

اماراتی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا، تاہم ابوظہبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

 

متحدہ عرب امارات میں حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے۔ 

 

حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جا چکے ہیں، ایک دبئی میں اور دو ابوظہبی میں جاں بحق ہوئے۔