علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، متعدد گاڑیاں تباہ، 2 افراد ہلاک

news-banner

دنیا - 18 مارچ 2026

تہران: قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایرانی فورسز نے وسطی اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی۔

 

رپورٹس کے مطابق ایران نے کلسٹر میزائلوں کے ذریعے تل ابیب سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جہاں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔

 

 ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ میزائل فضا میں پھٹا اور اس کے جلتے ہوئے ٹکڑے وسیع علاقے میں پھیل گئے۔

 

یروشلم، رامات گن اور بنی براک سمیت مرکزی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں بھی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

 

 ابتدائی معلومات کے مطابق ایک 70 سالہ مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوئے جبکہ شارون کے علاقے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔

 

اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایرانی میزائلوں نے کم از کم چار مقامات کو نشانہ بنایا جس سے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا۔

 

ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی اکسٹھویں لہر شروع کر دی گئی ہے، جس میں خرمشہر 4، قدر، عماد اور خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے 100 سے زائد فوجی اور سکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔