فٹ بال ورلڈکپ، فیفا کا ایران کے میچز امریکہ سے منتقل نہ کرنے اعلان

news-banner

کھیل - 18 مارچ 2026

 فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

 

فیفا کے اعلان کے بعد ایران کے وزیر کھیل نے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

فیفا کے ترجمان نے کہا کہ 2026ء کے ورلڈ کپ کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور تمام ٹیموں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 دسمبر 2025ء کو جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق میچز کروائے جائیں گے۔

 

 

اس سے قبل ایران فٹ بال فیڈریشن نے فیفا سے درخواست کی تھی کہ ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کیے جائیں۔

 

ایران فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا تھا کہ میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

 

 “اگر ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے ہیں کہ امریکا جانا محفوظ نہیں تو ہم نہیں جائیں گے، اس لیے میچز میکسیکو منتقل کیے جائیں۔”

 

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی فٹبال ٹیم کے لیے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئے۔