دنیا - 18 مارچ 2026
پی آئی اے نے خطے کی صورتحال کے باعث فجیرہ کی پروازیں معطل کر دیں
کاروبار - 18 مارچ 2026
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر فجیرہ کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق خلیجی ممالک میں سکیورٹی صورتحال کے باعث فجیرہ کے لیے پروازیں اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے لیے فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر العین کے لیے پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
مزید بتایا گیا کہ فی الحال متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں صرف العین کے لیے چلائی جائیں گی۔
دیکھیں

