کھیل - 18 مارچ 2026
صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی
پاکستان - 18 مارچ 2026
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ 2026 کو یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ اور دیگر تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔
حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے پیش نظر ان تقریبات کو نہ کرنے کی سفارش کی تھی جسے صدر نے منظور کر لیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی وسائل کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
یوم پاکستان کے اعزازات کی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے جو اب 28 اپریل 2026 کو منعقد کی جائے گی۔
دیکھیں

