دنیا - 18 مارچ 2026
پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش
پاکستان - 18 مارچ 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ایران میں صورتحال کو بہتر بنانے اور مزید عدم استحکام کو روکنے کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے وہ مختلف فریقین سے رابطے میں ہے اور توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے اور ہمیشہ تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، ان کے مطابق پاکستان خطے کے ممالک کے درمیان مؤثر ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
دیکھیں

