مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

news-banner

پاکستان - 18 مارچ 2026

ڈیرہ اسماعیل خان: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دو رضا کار جاں بحق ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق حادثہ لکی مروت سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا،

 

 حادثے میں دو رضا کار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، مولانا اسجد محمود محفوظ رہے۔

 

جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹر وے سے نیچے جا گری۔