پاکستان - 19 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بڑے گیس فیلڈ پر حملے کے بعد اسرائیل کو ایرانی توانائی تنصیبات پر مزید حملوں سے روک دیا۔
دنیا - 19 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے اہم گیس فیلڈ پر حملے کے بعد اسرائیل کو ایرانی توانائی تنصیبات پر مزید حملوں سے روک دیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو واضح پیغام دیا جا چکا ہے، اس لیے مزید حملوں کی ضرورت نہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے بدھ کے روز ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا، جو دنیا کے بڑے گیس ذخائر میں شامل ہے اور ایران کی توانائی کا اہم ذریعہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو اس حملے کا پیشگی علم تھا، تاہم ان کا مؤقف حتمی نہیں۔
اگر ایران آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھاتا ہے تو وہ دوبارہ حملوں کی حمایت کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں امریکی کمپنیوں سے منسلک تیل تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ساؤتھ پارس حملے کے بعد ایران نے قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی۔
دیکھیں

