سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

news-banner

دنیا - 20 مارچ 2026

کولمبو: سری لنکا نے امریکا کے جنگی طیاروں کو اپنے اڈے پر تعینات کرنے کی درخواست صاف انکار کر دی۔

 

انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ مارچ کے آغاز میں امریکا نے دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

 صدر کے مطابق ان طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے اور انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

 

انورا کمارا ڈسانائیکے نے ایوان کو بتایا کہ امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کیا گیا۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے کئی اتحادی ممالک نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔