انٹرٹینمنٹ - 20 مارچ 2026
کبیروالا میں خسرہ سے سات بچے انتقال کر گئے
تازہ ترین - 20 مارچ 2026
کبیروالا: کبیروالا کے علاقے کوٹ اسلام، چک نمبر 2 کے ایم میں مبینہ طور پر خسرہ کے باعث سات بچے انتقال کر گئے۔
متوفی بچوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ اموات گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہوئی ہیں۔
اہلِ علاقہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ خسرہ کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور میڈیکل ٹیمیں بھیجی جائیں۔
واقعے پر ڈپٹی ڈی ایچ او نے کہا کہ بچوں کی اموات کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

