دنیا - 21 مارچ 2026
عیدالفطر صبر، تقویٰ اور ایثار کا حقیقی صلہ ہے: صدر مملکت اور وزیراعظم
پاکستان - 21 مارچ 2026
اسلام آباد: آصف علی زرداری اور محمد شہباز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عیدالفطر صبر، تقویٰ اور ایثار کا حقیقی صلہ ہے اور یہ ہمیں ایک نئی روحانی زندگی کا آغاز کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کا اصل پیغام خود احتسابی، اخلاقی پاکیزگی، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے جو ایک مضبوط قوم کی بنیاد بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عید باہمی محبت اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا دن ہے اور ہمیں چاہیے کہ ضرورت مند افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
انہوں نے پاکستان کی ترقی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد، امن اور استحکام کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بعد عید کی خوشی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ایثار، اتحاد اور خدمت خلق کا درس دیتی ہے اور کمزور طبقات کو خوشیوں میں شامل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے جبکہ عید بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مالی معاونت کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا ہے اور عالمی امن، انصاف اور رواداری کے لیے دعاگو ہیں۔
دیکھیں

