دنیا - 21 مارچ 2026
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے: فیلڈ مارشل
پاکستان - 21 مارچ 2026
راولپنڈی: سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور سرحد پار موجود دہشت گرد عناصر کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ضلع کرم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ عید منائی اور انہیں مبارکباد دی۔
دورے کے دوران انہوں نے نماز عید ادا کی اور ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔
فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے عزم کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
آپریشن غضب للحق میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کامیابیوں پر انہوں نے سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کا امن خراب کرنے نہیں دیا جائے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
قبل ازیں کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دیکھیں

