اڈیالہ جیل میں نماز عید ادا، عمران خان سکیورٹی وجوہات کے باعث شریک نہ ہو سکے

news-banner

پاکستان - 21 مارچ 2026

راولپنڈی: ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔

 

جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے نماز عید جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی، تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث عمران خان نماز میں شریک نہ ہو سکے اور اپنے سیل میں ہی موجود رہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر بات کروائے جانے کا امکان ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کی بھی ان سے ملاقات متوقع ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔