دنیا - 21 مارچ 2026
اسرائیل کا مقابلہ مشترکہ حکمت عملی سے ہی ممکن ہے: خواجہ آصف
پاکستان - 21 مارچ 2026
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کو ضرور یاد رکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملکی دفاع کی مضبوط بنیاد ہیں اور اس وقت امتِ مسلمہ ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، جس میں فلسطین، سوڈان اور کشمیر کے مسلمان شدید مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عالمِ اسلام کی بقا اتحاد میں ہے اور باہمی اختلافات کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی کا حقیقی دوست نہیں اور اس کا مقابلہ صرف مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہنی چاہئیں جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کو افغان حکومت کی حمایت حاصل ہے اور ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ قوم اتحاد کے ساتھ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر موجود خطرات کا مقابلہ کرے۔
دیکھیں

