ایران جاپانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گذرنے کی عارضی اجازت دینے پر تیار: عباس عراقچی

news-banner

دنیا - 21 مارچ 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جاپان اور متعلقہ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گذرنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔

 

 انہوں نے کیوڈو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اس سلسلے میں جاپانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں موجود رکاوٹوں میں عارضی نرمی لانا ہے۔

 

جاپانی حکومت کے ایک اہلکار نے کہا کہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات ہی محاصرہ ختم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہیں۔

 

 اہلکار نے مزید کہا کہ چاہے جاپانی جہازوں کو عارضی اجازت مل جائے، عالمی توانائی بحران پر اس کا بڑا اثر نہیں ہوگا۔

 

جاپان کی وزارتِ خارجہ کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ عباس عراقچی کے بیان کے اصل مقاصد کا محتاط جائزہ لینا ضروری ہے۔