کھیل - 22 مارچ 2026
آپ بھائی ہیں، ہمارا آپ سے کوئی تنازع نہیں، ایرانی صدر کا ہمسایہ ممالک کے نام پیغام
دنیا - 22 مارچ 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام میں کہا کہ "آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارا آپ سے کسی قسم کا تنازع نہیں"۔
صدر پزشکیان نے عید کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات سے صرف صیہونی ریاست فائدہ اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں طاقت اور اتحاد عطا فرمائے تاکہ ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے اللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔
اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جاپانی میڈیا کو بتایا کہ "یہ ہماری جنگ نہیں، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ ہم دفاعی اقدامات کر رہے ہیں اور جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے"۔
عراقچی نے مزید کہا کہ امریکا، اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی، امریکی و اسرائیلی حملے غیر قانونی اور بلاجواز تھے۔
دیکھیں

